کراچی : ایف بی آر نے ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن پی آئی اےکے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مالی بحران کا شکار پی آئی اےکیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے پی آئی اےپر ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینک اکاونٹس منجمد کئے گئے،پی آئی اے نے سال سے ٹکٹ پر وصولی پرایف ای ڈی جمع نہیں کرایا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اےنے 2سال سے جمع فیڈریل ایکسائز کے 4.50 ارب روپےادا کرنا تھے۔
ملک بھر میں پی آئی اےکے 50 اکاونٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ، اکاؤنٹس منجمد کرکے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکورکرلئےگئے ہیں۔
ایف بی آر نے بتایا کہ پی آئی اےکے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔