اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 3 وفاقی وزرا کی آف شور کمنپیاں ہیں انہیں عہدہ چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن جب بھی ہوں گےعمران خان اور پی ٹی آئی نظر نہیں آتی۔
نیب ترمیمی آرڈینیس کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ مقانون سازی کرنی ہے تو لوگوں کی بھلائی کیلئے کریں ، قانون سازی کریں تو اسمبلیوں سے کرائیں ،جب آرڈیننس آئے گا تو تب اس پر کمنٹ کیا جاسکتا ہے ، پارلیمنٹ محترم ادارہ ہے بائی پاس نہیں ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت عارضی فائدہ دےسکتی ہےمگرالیکشن میں ان پرجواب دینا ہوگا۔
پنڈورا لیکس کے حوالے سے انھوں نے کہا 3وفاقی وزرا کی آف شورکمنپیاں ہیں انہیں عہدے چھوڑنے چاہئیں، عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں اور ہر چیز کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیڈرنے 2016 میں کہاتھا جن کی آف شورکمپنیاں ہوں وہ چورہیں ، پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور تحقیقات کاپیمانہ جو دوسروں کےلیے رکھتے ہیں اپنے لیےبھی وہی رکھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان نےکہاتھاآف شور اکاؤنٹ ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ کیلئےہے، یہ بات درست نہیں کہ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے یہاں بھی ہو۔