استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق عام شہریوں کے خلاف فوجی ٹرائل ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقتول کے خون کے تقدس کو پامال کرنا جائز نہیں، عدالت میں اپیل وقت کی ضرورت ہے، عدالت اپیل کووقت کی اہم ضروت سمجھ کرمنظور کرے اور فوجی ٹرائل پر حکم امتناع ختم کرے۔
انہوں نے کہا مجرموں کو سزا دے کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال اور باڑ پیدا کی جا سکتی ہے، شہدا کی یادگاروں کونقصان پہنچانے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس ہی کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا جان بوجھ کر قانون شکنی کرنے والے امداد کے حقدار نہیں، ایسے مقدمات فوجی عدالتوں کے علاوہ سویلین عدالتوں میں ٹھیک طرح سے نہیں سنے جا سکتے، ماضی میں فوجی عدالتوں میں بھی حساس نوعیت کے مقدمات میں عام شہریوں پر مقدمہ چلایا جاتا تھا۔