اسحاق ڈار کو نگران سیٹ اپ میں وزیرخزانہ برقراررکھے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کی لسٹ میں شیری رحمان کا نام بھی زیرغورہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیر بننے کی صورت دونوں سینیٹرز کو انکے پرانے قلمدان دیئے جائیں گے،اسی حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سینیٹر کے نگران وزیربننے پرکوئی پابندی نہیں۔
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔