ایبٹ آباد: پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او عمر طفیل کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے، گاڑی مکمل جل گئی، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عمر طفیل کے مطابق گاڑی میں موجود ڈیڈ باڈیز جل گئی ہیں، عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے
جس سے گاڑی میں موجود لاشیں بھی جل گئی۔ ڈی پی اوعمر طفیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
مجھے موت کا خوف نہیں ملک کی فکر ہے،عمران خان
پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔ چیئرمین حویلیاں عاطف خان جدون کی گاڑی میں راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا،
حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں عاطف خان جدون جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی میں پانچ سے آٹھ افراد سوار تھے۔