نومنتخب میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اولین ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔
کراچی کے میئر کا تاج پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے سر سج گیا۔ نو منتخب میئر کراچی کہتے ہیں شہر قائد میں پہلی ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، انشاء اللہ اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔
کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے آج آرٹس کونسل میں پولنگ ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کو 173 اور جماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پاکستان تحریک انصاف کے 30 سے زائد اراکین پولنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔