اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وبا دم توڑنے لگی، دو سال میں پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا الحمد اللہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی اموات ریکارڈ نہیں ہوئی ، ایسا 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کوروناصورتحال کے اعدادو شمار جاری کئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کوروناسے اب تک انتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد30ہزار333 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 476 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں 443 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی نے بتایا کہ ایک دن میں کوروناکے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.28 فیصد رہی۔