محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہیٹ ویو سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور سکھر میں ہیٹ ویوکا امکان ہے۔
میٹ آفس کے مطابق خیرپور، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں بھی ہیٹ ویوکا خدشہ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرا رت 45 سے47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔