وزیرخارجہ بلاول بھٹو تین روزہ سرکاری دورے پربغداد پہنچ گئے۔
وزیرخارجہ دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو نئے سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھنے کےعلاوہ زیارات مقامات مقدسہ پر بھی جائیںگے۔
عراقی نائب وزیرخارجہ اور پاکستانی سفیر نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو آج عراقی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔