اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں جغرافیائی مقام کو استعمال کرکے اچھےمواقع تلاش کرنا ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے کام کررہےہیں، ہمیں ان کیلئے ترقی کے مواقع پیداکرنا ہوں گے، ہمارے نوجوانوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ کہیں بھی کام کرسکتا ہے۔
عالمی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں جو ہورہا ہے اس کا پاکستان پر اثر پڑتا ہے جبکہ پاکستان کے فیصلوں کا دنیا پر براہ راست اثر پڑتا ہے،پاکستان کا جغرافیائی مقام انتہائی اہم ہے، ہم پاکستان کو مستقبل میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئےکوشاں ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت، ایران اور افغانستان ہمارے قریب ترین پڑوسی ہیں، ہمیں جغرافیائی مقام کواستعمال کرکےاچھےمواقع تلاش کرناہونگے کیونکہ اقتصادی، سفارتی سطح پرہمارے پاس پوٹینشل موجود ہے۔