ڈیرہ اسماعیل خان: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ہائی کورٹ کی رجسٹری کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احاطہ عدالت میں پناہ لے رکھی تھی۔
سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری آج صبح سے ہی ہائی کورٹ کے باہر موجود رہی، تحریک انصاف کے رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ابھی یہ نہیں بتایا جا رہا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان میں گرفتارکرلیا، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، بھکر پولیس نے بھی مقدمہ درج کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بکھر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مریم نواز چاہتی ہیں شہباز شریف نا اہل ہو جائیں، فواد چوہدری
پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کے احاطے سے پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو گرفتارکرلیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جب کہ پنجاب کی بھکر پولیس نے بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔