لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کرادیں، آئندہ چند روزمیں اسحاق ڈار کوپاسپورٹ جاری ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے رجوع کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سفارتخانے میں پاسپورٹ کی تجدید کا عمل ہوا اور اسحاق ڈار نے اپنے دستاویزت جمع کرادیں۔
آئندہ چند روزمیں اسحاق ڈار کوپاسپورٹ جاری ہو جائے گا، اسحاق ڈار کو عام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے۔
یاد رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کوپاسپورٹ جاری کیا چکا ہے ، جاری کردہ۔پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعدپاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی، نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔