جھنگ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔
خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے , شدت 4.2 ریکارڈ
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والے پیغام کے مطابق ملاقات میں شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور حقیقی آزادی کی تحریک و منشور کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی۔