کراچی: پیپلز پارٹی آج یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا پچپن واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے نشتر پارک میں پنڈال سجائے گی۔
نشتر پارک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، شام چار بجے جلسے کا آغاز ہوگا، جس سے چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو کا خطاب مختلف شہروں میں ہونے والے جلسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی دکھایا جائے گا، جلسے میں سکیورٹی کے لئے 14 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کرےگی پختہ یقین ہےسیاسی جنت عوام کےقدموں میں ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے پی پی کی جمہوری جدوجہد نے طاقتورآمروں کےبت پاش پاش کیے بےنظیرنےاقتدارپرقابض سفاک ٹولےسےخالی ہاتھ مزاحمت کی۔
پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا تھا کہ پی پی نے3آمروں کوشکست دےکرجمہوریت کوفتحیاب کیا پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کے آگے جھکیں گےنہیں۔