نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے، مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر قائم ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، خبر اور رائے میں فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے، ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے، مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر قائم ہوتا ہے، صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ جب بھی صحافی کسی معاملے پر بات کرے تو رائے یا خبر کا ضرور بتائے، سچ کا ہمیشہ مثبت نتیجہ نکلتا ہے۔