لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ٹی ٹی اسکینڈل میں شریک ملزم علی احمد خان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا ، احمد علی خان شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، ٹی ٹی اسکینڈل میں شریک ملزم علی احمدخان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکر دیا ، نیب حکام نے ملزم احمد علی خان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا۔
احتساب عدالت نے جج نسیم احمد ورک کے روبرو ریفرنس دائر کیا گیا ، ملزم علی احمد خان کو 13 دسمبر کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ احمد علی خان شہباز شریف فیملی کےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم ہے ، ملزم کے اکاؤنٹ میں 41 ملین روپے جمع کرایے گئے تھے۔
نیب کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش 3مختلف بیان دیئے ہیں ۔ احمد علی خان شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمدخان کو اسلام آباد سےگرفتار کیا تھا ، اسکینڈل میں نیب کو مطلوب علی احمدخان2 سال سے مفرور تھا۔
ملزم علی احمد شہبازشریف دور میں سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات تھے۔