لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔آصف علی زرداری نے اپنی توجہ پنجاب کے انتخابات پر مرکوز کر لی۔ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور طلب کر لیا۔
آصف علی زرداری نے اپنی توجہ پنجاب کے انتخابات پر مرکوز کر لی۔ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش چاولہ سمیت دیگر آج لاہور پہنچیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما 21 جنوری کو لاہور میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔
پیپلز پارٹی رہنما بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 کی انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔علاوہ ازیں آصف علی زرداری نے این اے 127 کی انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی رہنماؤں کو آج شام بلاول ہاؤس طلب کر لیا ،
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نواز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کل این اے 127 کا دورہ بھی کرین گے۔آصف علی زرداری پی پی 161 کے امیدوار فیصل میر کے انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے ۔
علاوہ ازیں ن بلاول بھٹو زرداری نے پیرکو پی پی پی امیدوار برائے سندھ اسمبلی کی رہائش گاہ پہنچے جہاںانہوں نے این اے 196 کے اپنے انتخابی حلقے کے کارکنان اور پی پی پی عہدیداران سے ملاقات کی ۔
اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے شہدادکوٹ کے جیالوں سے خطاب بھی کیاانہوں نیکارکنان اور عہدیداران کو انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری پی ایس 16 کے پی پی پی امیدوار سردار خان چانڈیو اور پی ایس 17کے پی پی پی امیدوار برہان چانڈیو کی رہائش گاہ پہنچے،
جہاں انہوں نے قمبر کے کارکنان کو انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پی پی پی قمبر شہدادکوٹ کے صدر قمر دین گوپانگ کی رہائش گاہ پہنچے ۔