بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کے متعلق بھارتی فلمی تبصرہ نگار نے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران فلمی ناقد کے سامنے پیشاب کرنے کی غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔
اس حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک دہائی قبل ایک ایوارڈ یافتہ خاتون فلمی ناقد اداکار سے انٹرویو کے لئے گئیں تھیں ۔
اس انٹرویو کے متعلق خاتون فلمی تبصرہ نگار نے تفصیل سے لکھا جس میں اداکار کی کامیاب اور مرکزی کردار سمیت دیگر فلموں کے نام شامل تھے تاہم سلمان خان کو اس پر بہت غصہ آیا جس کے بعد انہون نے محترمہ سے بدلہ لینے کی ٹھان لی تھی۔
بھارتی اخبار کے ایڈیٹر کے مطابق کچھ عرصے بعد جب اداکار کی ایک اور نئی فلم کی ریلیز کا وقت آیا تو ایک بار پھر سلمان کی ملاقات اسی فلمی ناقد سے ہوئی۔
اداکار نے بدلہ لینے کی نیت سے پہلے خٓتون کو گھنٹوں دھوپ میں کھڑا رکھا اور اس کے بعد دوران انٹرویو کے دوران خاتون کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔