اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک فوج کےجوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس 2021 کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کا اجلاس آج بارہ بجے طلب کرلیا، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال سمیت بائیس نکاتی ایجنڈے پر غورکرے گی۔
اجلاس میں کابینہ کونوشہرہ میں ریلوےزمین پربلڈنگ کی تعمیر اور اسلام آبادای8 اورای 9میں تجاوزات سے متعلق
بریفنگ دی جائے گی جبکہ کامرس ڈویژن ایگرو اور نان ایگرو پروجیکٹ کی رجسٹریشن پرآگاہ کرے گا۔
کابینہ اجلاس میں پاک فوج کےجوانوں کیلئےخصوصی الاؤنس2021کی منظوری دی جائےگی جبکہ حلیم عادل شیخ کی جےآئی ٹی بنانے کی درخواست ایجنڈے میں شامل ہیں۔
ٹی ایل پی کوکالعدم قراردینے پر جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ اقبال اکیڈمی پاکستان کےنائب صدراورگورننگ باڈی ناموں کی منظوری ، ڈرگزکی زیادہ سےزیادہ ریٹیل پرائس مقررکی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
کابینہ کےاجلاس میں آئیسکوکےسی ای اوکی تقرری کی منظوری دی جائےگی ، ایم ڈی نیشنل انجینئرنگ سروس کی تقرری اور3ماہ کی مدت میں توسیع اور پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کےسی ای اوکی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس کابینہ کےاجلاس کمیٹی نجکاری اورکابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔