اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں ہمارا کوئی کردار نہیں اگر ہمارا کردار ہوتا تو ہم اپنی آڈیو کیوں لیک کرتے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت پر طرح طرح کے الزامات عائد کیے گئے، کہا گیا کہ آڈیو لیکس میں حکومت ملوث ہے، اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، ہماری آئینی جدوجہد کو سازش کا نام دے کر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے،
سیہون : انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
ہم پر غداری کے الزامات عائد کیے گئے، اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم ہر سزا کے لیے تیار ہیں، میں نے اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا کہ اگر سازش ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی لگادینا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔