اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیے گئے جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔
شیخ رشید حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے پر عدالت میں چیلنج کردیا
قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔