حکومت نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس فیصلے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہفتے میں چھ دن سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دی تھی۔
حکومت کو پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی تھی کہ پانچ دن ورکنگ ڈے کا شیڈول رکھنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہوگی۔