پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ٹریبونل کورٹ میں اپیل خارج کر دی گئی تھی جس پر انہوں نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بدھ کے روزحماد اظہر نے ٹربیونل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں داٸر کر دی ہے۔
حماد اظہرکی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر اور ٹربیونل نے حقاٸق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود کاغذات مسترد کئے گٸے۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔