شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔
ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا،
تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر لوٹوں کو ضمنی الیکشن جتوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔
اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتا ہوں ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔کسی بھی رنگ کا لوٹا جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ چین نے 35 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نکال دیا۔ یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کررہے ہیں، انہیں کسی بھی طرح چوری کا پیسہ چاہیے، ان کے پیسے مغربی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں،
روشن گھر پروگرام معطل ہونے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
لندن میں بڑے محلات ہیں، پیسے کی خاطر یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، مغربی بینکوں اور آف شور کمپنیوں میں ان کے پیسے پڑے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہوتے ہوئے ہمارے ملک میں ڈرون حملے ہوئے،
ان کی ایک بار بھی جرات نہیں ہوئی کہ امریکا کو ڈرون حملوں سے منع کریں، یہ کبھی اپنے مفادات کیلئے ملک کی خاطر کھڑے نہیں ہوں گے، ان چوروں کی وجہ سے پاکستان ایک عظیم اور خوددار ملک نہیں بن سکا۔
(پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا۔
سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں ، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے انکے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔