پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
ایس پی سٹی عبد السلام کے مطابق دستی بم پھٹنے سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حاجی جاوید کے صاحبزادے حسین جاوید کا کہنا ہےکہ افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالز آرہی ہیں،
پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، وزیرداخلہ
دو دن قبل بھی گھرکی چھت پرملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
حسین جاوید کا کہنا ہےکہ گھر کی چھت پر دستی بم پھنکنے کی اطلاع بھتہ خوروں نے خود دی تھی۔