ہنگو میں تھانہ دوآبہ میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ہے۔ جس میں 3 نمازی شہید متعدد زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او ہنگو کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد کے اندر 30 سے40 کے قریب نمازی موجود تھے۔دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 45 سے تجاوز کرگئی
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا۔جس میں 45 افراد شہید اور 70 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ڈی ایس پی جلوس انتظامات دیکھ رہے تھے۔
دھماکے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ، زخمیوں استپال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس برآمد ہونے سے پہلے دھماکا ہوا۔