کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 16 فروری کو طلب کرلیا۔
ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ اگر حریم شاہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
ایف بی آرکے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔
ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے برطانیہ میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
حریم شاہ کی اس وائرل ویڈیو پر ایف بی آرحرکت میں آئی تھی اور ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔