کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون کےپانچویں اسپیل کے اثرات جاری ہیں، ہوا کا کم دباؤ راجستھان میں اور اثر سندھ کے وسط میں موجود ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے آج بھی کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا حیدر آباد،میرپورخاص میں بارشیں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 26 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
سردار سرفراز نے کہا کہ نوابشاہ، سکھر ، دادو ،جیکب آباد میں کل رات تک برسات جاری رہے گی۔
بلوچستان میں مون سون کا اسپیل 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان کے شہروں میں کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 26 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ 17 سے 19 اگست کے دوران سندھ اور بلوچستان میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔
بارش کے باعث سندھ کےشہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون بارش اپنے سیزن سے 330 فیصد زائد ہوچکی ہے ، جولائی کے مہینے میں مون سون کی مجموعی سے زیادہ بارش ہوئی۔