نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفرازبگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی جس میں وزیر داخلہ کا پرنسل سیکرٹری بھی شامل ہے۔
تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ائیرپورٹ روڈ پر تھلیان موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر سکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا، سکواڈ میں شامل ویگو آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، آئل ٹینکر ڈرائیور دلاور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی حادثے کے وقت موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔