محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،اسلام آباد میں رات کے وقت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مری ،گلیات،راولپنڈی، لاہور اور میانوالی میں آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت، کرم،مانسہرہ،بالاکوٹ، پشاوراوروزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے