کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ حامد خان اور روف حسن جیسے بیمار ذہن کے لوگوں کے اپنے خلاف بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں اپنی انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر(ایکسں)پر اپنے جاری کردہ ٹوئیٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں اور بہت افسردہ محسوس کرتا ہوں ۔
ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنے تھے لیکن میری ہی پارٹی کے سینئر لاٹ کے حملے کے بعد میں اپنے تمام پروگرام اور تقریبات منسوخ کر رہا ہوں۔ جب تک خان صاحب خود طے نہیں کرتے۔میں کسی ریلی یا جلسے کی قیادت نہیں کروں گا ۔
میں سندھ کو آدھا چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ حامد خان اور روف حسن ہمت کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔
عام انتخابات، آصف زرداری نے پنجاب پر فوکس بڑھا دیا
شروع میں آپ نے مجھے قانونی ٹیم سے نکالنے کی کوشش کی اور اب آپ چاہتے ہیں کہ میں مہم چھوڑ دوں۔ میں انتخابی میدان آپ پر چھوڑتا ہوں۔ اپنی طاقت اور ہمت دکھائیں۔
دریں اثناءشیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ترجمان رؤف حسن سازشی کردار ادا کررہے ہیں۔ روف حسن نے الیکٹرانک میڈیا پرمیرے خلاف 4 بار بات کی ہے اور وہ سازشی ہیں اکثرپارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ مہم سندھ کی کامیاب مہم کو نیچا دکھانے کیلئے شروع ہوئی ہے، میری عمران خان سے درجن بھر وکلا اوربہنوں کے ہمراہ ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
ان کا کہنا تھاکہ روف حسن بانی پی ٹی آئی مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلواناچاہتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائنس ختم کرایا، روف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فواد حسن فواد کیلئے کام کررہا ہے۔