صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی او سیاسی حالات پر سب کو سوچنا ہوگا۔ سیاستدانوں کو اپنی انا ختم کرکے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ صدر کا کردار آئینی ہوتا ہے، سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں اور ملک کی خاطر وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بات کرنے کو بھی تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کا تنازع ملک کے لیے خطرناک ہے۔ میری کوشش ہوگی ہے کہ کوشش ہو گی نفرتیں کم اور جلد انتخابات کیلئے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے 85 سمری بھجوائی گئیں جن میں سے صرف دو سمریاں واپس بھجوائی گئیں باقی سب پر دستخط کیے۔ ای وی ایم اور اوورسیز کے ووٹ کی سمری واپس کی۔ ان دونوں معاملات پر میں نے خود بہت کام کیا تھا۔