لندن :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ میں گورنر نہیں بننا چاہتا تھا، مجھے زبردستی یہ عہدہ دیا گیا،آئندہ الیکشن میں باقاعدہ سیاست میں حصہ لوں گا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمیونٹی کے افراد پاکستانیوں سے زیادہ برطانوی سیاست میں فعال ہورہے ہیں،برطانیہ کی پاکستان کیلئے اوورسیز ایڈ میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے،میں گورنر نہیں بننا چاہتا تھا، مجھے زبردستی یہ عہدہ دیا گیا،آئندہ الیکشن میں باقاعدہ سیاست میں حصہ لوں گا۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں جرم کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے جزا و سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا،پاکستان نے کوویڈ کے مسئلہ سے احسن طریقے سے نمٹا ہے،کرپشن کے معاملے پر ہماری پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے،پاکستان میں اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا، عدلیہ اور دیگر اداروں میں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔