خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری رگوں میں بلوچ خون ہے، وہ جانتے ہیں میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں، میں بلوچستان کے شہداء کا دکھ سمجھتا ہوں،
خضدار میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہیں میری رگوں میں بلوچ خون ہے، وہ جانتے ہیں میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں، میں بلوچستان کے شہداء کا دکھ سمجھتا ہوں،
وہ جانتے ہیں میں بلوچستان کےعوام کے مسائل جانتا ہوں، اسی لیے ملک کو توڑنے والے جانتے ہیں بلاول بھٹو ان کی سازش کامیاب ہونے نہیں گے،
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو حق دلاسکتی ہے، غربت اور بےروزگاری کا مقابلہ صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے حق کا سودا نہیں کرتی، اسی لیے کچھ قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں کیوں کہ انہیں پتا ہے اگر بلاول وزیراعظم بنتا ہے اور بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا بنتا ہے تو ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔
نیا پاکستان کرتے کرتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا، نواز شریف
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے کارکنان پر متعدد حملے ہوئے، ان کا خیال تھا جیالے ان حملوں سے گھبرا جائیں گے، انہوں نے سوچا بچہ ہے خوفزدہ ہو جائے گا،
ان کی بھول ہے کہ ہم ڈر جائیں گے، ہمارا سرکٹ تو سکتا ہے لیکن دہشتگردوں کے سامنے جھک نہیں سکتا، 8 فروری کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے ان کو جواب دیں گے،
8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی اور میں بلوچستان کی خدمت ایسے کروں گا جیسے بیٹا والدہ کی کرتا ہے، میں جو وزیر خارجہ بنا تو آپ کی آواز بن کر بنا۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر وفاق کی 17 وزارتوں کو بند کروں گا، بچائے گئے پیسوں کو بلوچستان پر لگاؤں گا، پاکستان آج بھی اندھیرے میں ہیں، بلوچستان کے ہر اضلاع میں گرین انرجی پارک بناؤں گا،
بلوچستان میں اپنا سولر پلانٹ لگاؤں گا، غریب اور حقدا رلوگوں کو 300 یونٹ کی مفت بجلی دوں گا، یوتھ کارڈ سے بیروزگار نوجوانوں کی مدد کریں گے، بھوک اور غربت کے لیے یونین کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام چلائیں گے۔