لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بے قصور تھا،8 ماہ بعد بننے والا چیف جسٹس پہلے ہی استعفیٰ دیکر چلا گیا ،کیونکہ دال میں کچھ کالا نظر آرہا تھا ،مجھے سزا دینے والے سارے جج چلے گئے۔
لاہور میں این اے 130میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ جج میرے کیسوں پر مانیٹر جج بن کر بیٹھا ہوا تھا، میں بے قصور ثابت ہوا اور سزا دینے والے جج چلے گئے۔
میں نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، مزیدکھانے کی اب نہ طاقت ہے اورنہ ہمت ہے۔ہم نے اپنے سبزہلالی پرچم اور پاسپورٹ کو دوبارہ سے پوری دنیا میںعزت دلوانی ہے، نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا،
نوازشریف کی چھٹی نہ کرائی جاتی توآپ بیروزگار نہ ہوتے، آپ میں سے کوئی بھی بیروزگار نہ ہوتا،ہہر گھرانہ خوشحال ہوتا، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔
میں آپ سب پر قربان ہوجاوں، میں نے اپنے بھائی بہن کی خدمت کی اور اس خدمت کی وجہ سے ہی میں ان کے چہروں پر محبت دیکھ رہا ہوں، اگر میں نے کچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پرواہ نہ کرتے، عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، آج سوچ رہاہوں عوام مجھ سےاتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟
حکومت میں آکر اشرافیہ کی 1500ارب کی سبسڈی ختم کر ینگے، بلاول بھٹو
آپ بتائیں اس محبت کو کیسے بھلا دوں؟انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہے بھائی بہنوں کی خدمت کی ہے، اس خدمت کے صلے میں آنکھوں میں محبت دیکھ رہاہوں، خدمت نہ کی ہوتی تو آپ ایسی خوشی کا اظہار نہ کرتے، دل چاہتاہے آپ کیلئے وہ کچھ کروں جس کی توقع آپ مجھ سے کرتے ہیں۔
قائد ن لیگ نے شرکاءسے سوال کیا کہ نواز شریف تھا تو گھروں میں سکون تھا، مہنگائی کا کوئی نام و نشان نہیں تھا، ہر چیز سستی تھی، آج روٹی 20 اور نان 25 سے 30 روپے کا ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ میںآئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا، نواز شریف تھا تو سکون تھا، گھروں میں سکون تھا، مہنگائی کا نام نشان نہیں تھا، پیٹرول سستاتھا، اس زمانے کو واپس لانا ہے آپ کے گھروں کو دوبارہ بساناہے، ان نوجوانوں کو روزگار دینا ہے ان کے مستقبل کو سنوارناہے۔
آپ نے مسلم لیگ ن کاالیکشن میں ساتھ دینا ہے، ہم اس ملک و قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے اور یہ دنیا کی خوشحال ترین قوم بنے گی۔پورا پاکستان میرا ہے اور یہ حلقہ خاص میرا ہے، مجھے اپنے ملک کو غیرت مند ملک بنانا ہے، اگر میں ہوتا تو کوئی بھی بے روزگار نا ہوتا۔
ملک کو خوددار بنانا ہے اور یہی میرا ایجنڈا ہے اور اسے پورا کریں گے، اس ملک کو قوم کو اپنے پاوں پر کھڑا کروں گا، میری حکومت رہتی تو مہنگائی کا نام ونشان نہ ہوتا۔