لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو روٹی مہنگی دی جاتی ہے تو عمران خان کہتے ہیں کم کھائو۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ روٹی مہنگی ہے تو کم کھاؤ، میں کیا کروں؟
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چینی مہنگی ہے تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگا ہے تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟ خواتین سے زیادتی ہو تو گھر بیٹھو، میں کیا کروں؟
روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟
چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟
پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟
خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟
شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں؟
تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں !
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ بس ملک پر عذاب بن کر ٹوٹتے رہو، لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل کے اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔
ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل کے اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی ُکیوں کرنا پڑا ؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے!