وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، جادو ٹونے کرنیوالے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، اب اگر ترقی کرنی ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، بجلی اور گیس کی چوری ہر صورت روکنا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، غربت اور بے روزگاری سے نجات کیلئے مربوط پلان تیار کرلیا، گیس اور بجلی کی چوری کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، بیوہ اور یتیم نہیں بلکہ اشرافیہ بوجھ قبول کریں، اب ہمیں اپنی معیشت ری اسٹرکچر کرنی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ دن رات پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے پھونکیں مار رہے تھے، پاکستان اب ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل گیا ہے، عوام کے مینڈیٹ سے نئی حکومت آئے گی، اگلے ماہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے۔