لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر ہم الیکشن جیت گئے تو مسائل کے حل کیلئے ہمارے کندھوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگی، مہنگائی اتنی ہوچکی لوگ دالیں اور سبزیاں نہیں خریدسکتے، ایسا حال پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک وقوم کے ساتھ جو زیادتی کی گئی شاید اب ازالے کا وقت آگیا ہے، اگر ہم الیکشن جیت گئے تو مسائل کے حل کیلئے ہمارے کندھوں پر بڑی ذمہ دار عائد ہوگی، مہنگائی اتنی ہوچکی لوگ دالیں اور سبزیاں نہیں خریدسکتے، ایسا حال پہلے کبھی نہیں دیکھا، پاکستان خوشحال ہوگا تو ہر فرد خوشحال ہوگا۔
انہوں نے پارٹی ٹکٹ امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے رابطہ تڑوانے والوں سے کی وجہ سے ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے ، اللہ ملک کی حفاظت فرمائے، اس کا ادراک ہمیں ہونا چاہیئے، افسوس ہونا چاہیے کہ ہم اس وقت دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں ، 1947میں جب ملک بنا تو ہم دنیا میں بہت آگے تھے، میں ایک میٹنگ میں کہہ چکا ہوں ، 1967کی بات کررہا ہوں کہ جب میرے والد نے مجھے بیرون ملک دوروں پر بھجوایا،
ہماری انڈسٹری مڈل ایسٹ کے ممالک کو انجن امپورٹ کرتی تھی، مجھے موقع ملا کہ میں اپنے ملک کا ان کے ملکوں کے ساتھ مقابلہ کروں، ہمارے ایئرپورٹ اور ہماری سڑکیں ان سے بہتر تھیں، صنعتی اور زرعی بیس تھا، لوگ خوشحال تھے، لوگوں میں کام کرنے کا جوش وجذبہ تھا، وہ ملک آج ہم سے بہت آگے تھے، ہم پیچھے رہ گئے، یہ ایسے ہی ہے 2017میں ہماری حکومت کتنی اچھی چل رہی تھی مزدور، کسان خوش تھا، دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا،
دہشتگردوں سے مذاکرات کے پیچھے کون تھے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں
اس سے پہلے ایٹمی قوت بنے، موٹرویز بن رہے تھے، پاکستان کو ترقی کی ڈگر پر ڈالا، مخالفین حسد کرتے تھے کہ ن لیگ دوبارہ 2018 کے الیکشن کے ذریعے پھر آجائے گی، اور کلین سویپ کرے گی۔
لیکن سب کچھ رک کیا ، ایسا کیوں ہوا؟ لوگ مہنگائی میں اپنی ساری کمائی کھو چکے، بجلی کا بل نہیں دیا جاتا، لوگ سبزیاں دال خریدنہیں سکتے، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔ ہم نے خود اپنے ملک کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس زیادتی کے ازالے کا وقت آرہا ہے، اگر وہ وقت آرہا ہے تو ہمیں ملک کو وہاں لے کر جانا ہے جس کا ملک مستحق ہے۔ دعا کریں اللہ ہمیں میرٹ پر فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اگر ہم ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا۔ ہمیں اس میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیئے، ملک نے کافی سفر کیا ہے، ملک وقوم پریشانی کے عالم میں ہیں۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو اللہ ہمیں ملک کو بہتر چلانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اگر پاکستان خوشحال ہوگا تو ہر فرد خوشحال ہوگا۔آج بجلی ، دالیں سبزیاں آٹا کتنا مہنگا ہے، بچے پڑھانے ہوتے ہیں، گھر کا کرایہ بھی دینا ہوتا ہے، 40، 50ہزار کمانے والا کیسے گزر بسر کرتا ہوگا؟ اگر ہم الیکشن جیت گئے تو یہ ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہوگی۔