اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت بڑھانے کامطالبہ کرتے ہوئے بجلی ٹیرف میں 1روپے 40پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا تیسرا روز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نےپاکستان سےبجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس، ریگولیڑی ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیےجائیں اور بجلی ٹیرف میں 1روپے 40پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجائے، بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایف بی آرریونیواکھٹےکرنےکےحوالےسےمزیداقدامات کرے اور 58کھرب سےبڑھاکر63کھرب محصولات کاہدف سالانہ ہدف کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔
آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف حکام سےمذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔
خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔