لاہور: پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز سے متعلق قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا کل سے شروع ہونے والا کیمپ ملتوی کردیا گیا ہے۔
پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے پی سی بی نے 21 سے 28 اگست تک کیمپ پلان کیا تھا۔
افغانستان سے سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا اعلان بھی التوا کا شکار ہوگیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان تک کیمپ موخر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
افغانستان کے خلاف سیریز کے لیےپاکستان کا کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف اہم اور سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
بابراعظم، محمدرضوان، عثمان قادر، حسن علی، شاہین آفریدی، صہیب مقصود اور حارث رؤف کو ٹیم سے ڈراپ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔