لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹ کر بیلٹ باکس تک لے کر جائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹ کر بیلٹ باکس تک لے کر جائیں گے، پی ٹی آئی آئین کا دفاع کرے گی اور ہر حال میں الیکشن کروا کے رہیں گے، اگر آئین سے انحراف ہوا تو پورے ملک میں جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے درمیان جانے سے ڈرتے ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے، انہیں پتہ ہے عوام عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں، یہ جانتے ہیں کہ الیکشن ہوا تو عوام عمران خان کو ہی الیکٹ کریں گے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہا۔
قانونی ماہرین کے مطابق آئین سے انحراف غداری کے مترادف ہے، اس کی سزا آرٹیکل 6میں لکھی ہوئی ہے ،ایک آئینی ماہر کا کہنا ہے کہ آئین سے انحراف کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری بنتی ہے۔
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا
اس لئے فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے، یاد ہوگا کہ ایک حلقے میں الیکشن تھا تو لوگوں نے دھاندلی کا اعتراض کیا جس پر الیکشن کمیشن کا دفتر رات کو کھل گیا تھا۔
گورنر پشاورکے وکیل کے کہتے ہیں کہ گورنر کو الیکشن نہ کرانے کی استثنا حاصل ہے ، آج ججز نے ان کی یہ بھی غلط فہمی دور کردی ہے۔ اگر آئین سے انحراف ہوا اور عوام سے جمہوری حق چھیننے کی کوشش کی گئی تو پورے ملک میں جیل بھرو تحریک چلائیں گے،
جیل بھرو تحریک میں پارٹی کے سارے لیڈرز گرفتاری دیں گے۔ عدلیہ پر یقین ہے، مولوی تمیزالدین کا زمانہ گزر گیا ہے، آج میڈیا کا دور ہے ممکن نہیں کہ آئین سے انحراف کی اجازت دی جائے، امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹ کر بیلٹ باکس تک لے کر جائیں گے،پی ٹی آئی آئین کا دفاع کرے گی اور ہر حال میں الیکشن کرا کے رہیں گے۔