اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ چین تناؤ کم کرنے کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہے ، تاہم افغانستان کے حوالے سے کسی کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان،امریکہ تعلقات اورافغانستان پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سےتجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتےہیں اور امریکاچین تناؤکم کرنےکیلئےپاکستان کرداراداکرنےکوتیارہے، امریکہ چین تعلقات میں بہتری سےپوری دنیامیں بہتری آئےگی۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال کےحل میں وہاں کےتمام متحرک دھڑےشامل ہوں، وزیراعظم نےکہاامریکاکواپنی سرزمین استعمال ہونےنہیں دیں گے، پاکستان اورافغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگا چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نےافغان طالبان کوامریکاکیساتھ بات کرنےپرآمادہ کیا، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئےکارآمدہے،ہم اپنی سرزمین کوکسی کے خلاف استعمال ہونےنہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےانٹرویونے امریکہ کیساتھ نئی جہت کا تعین کیاہے، وزیراعظم نے بھارت سےتعلقات پرامید کا اظہارکیاہے، تاہم افغانستان کے حوالے سے کسی کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔