لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو دن 2بجے مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا،ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔
انہوں نے بھاٹی چوک داتا دربار پہنچنے پر گاڑی کے اندر سے ہی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے،بیرونی فنڈنگ کیس میں ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گا۔
لاہوریو! ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ اتوار کو دن 2بجے مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی بھاٹی چوک پہنچی،
جہاں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور عمران خان کی گاڑی پر پھولوں پتیاں نچھاور کیں۔
پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابی ریلی کے شرکاء سے گاڑی کے اندر سے ہی خطاب کریں گے۔
آئی ایم ایف ہم سے ایسے برتاؤ کرتا ہے جیسے ہم کسی ملک کی کالونی ہیں۔مریم نواز
دوسری جانب ریلی کے راستوں پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ریلی کے روٹ پر تعلیمی ادارے اور بازار دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، کمشنر لاہورچوہدری محمد علی رندھاوا نے سیکورٹی خدشات کے باعث ریلی کے روٹ سے ملحقہ تمام اسکولز،کالجز،دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکم جاری دیا تھا۔ کمشنر لاہور نے سیکرٹری اسکولز،ہائر ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا۔
قبل ازیں عمران خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سپریم کورٹ ذمہ داری لے۔میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہو رہا ہوں۔حکومت خود کہہ رہی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،سیکیورٹی کے بغیر کیسے عدالت پیش ہو سکتا ہوں۔
سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو ورچوئل سماعت کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیسز ایک جگہ سن لیں ، ایسا بھارت میں ہو چکا ہے۔بھارتی وزرائے اعظم کے کیسز یکجا کرکے سیکیورٹی دی گئی۔کورونا کے دوران بھی بہت بار عدالت میں ورچوئل پیشی ہوتی تھی۔ جبکہ خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔