راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہفتہ کے روز پرامن احتجاج کی کال دے دی، سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندھلی میں مصروف ہے،
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی، پارٹی کو ختم کرنے کیلئے 9 مئی کا استعمال کیا گیا، عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی،
عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہفتہ کے روز پرامن احتجاج کی کال دے دی، سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندھلی میں مصروف ہے، الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی۔
انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، ساری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، شریف خاندان کا جنازہ نکل گیا ہے۔
آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان
ان کا کہنا ہے کہ ہم نون لیگ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف ہیں جنہیں دھاندلی کر کے جتوایا گیا، دھاندلی کر کے ہرائی جانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ان پارٹیوں اور عوام کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے،
صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا ہے کیوں کہ ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں، ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی، ہفتے کے دن دوبارہ احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں۔