اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنی پارٹی قیادت کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن مہم شروع کریں، عوام اپنی آزادی کیلئے ووٹ دیں گے، لوگوں کو پتہ ہے پی ٹی آئی کے امیدوار کون سے ہیں،
عمران خان نے کہا کہ 9 فروری کو انتخابات کے نتائج آئیں گے ان میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی کیوں کہ یہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں یہ ہاکستانی عوام کے بنیادی حقوق، قانون کی بالادستی کا الیکشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کا فیصلہ دیا تو عمران خان دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی اہلیت حاصل کر لیں گے اور غیر قانونی قید سے رہا ہو جائیں گے، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے خود بھی مانا،
بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن
سپریم کورٹ نے کہا کہ چار پانچ لوگوں کو کاغذات نامزدگی نہیں دیئے گئے، اِس لئے الیکشن ٹھیک نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف پارٹی نشان اور ریزرو سیٹ حاصل کرنے کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے پہلے کروانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ تمام ممبران اسمبلی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکیں۔
وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان نے صرف اور صرف بلے کو بچانے کی خاطر چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا، ہمیں کہا گیا کہ آپ جا کر الیکشن کروائیں تاکہ کسی کو کوئی بہانہ نہ ملے،
لیکن بھر ہمیں کیس ہروایا گیا اور انتخابی عمل کے آغاز کے باوجود جماعت کے خلاف ریاستی انتقامی کارروائیوں میں نرمی دکھائی نہیں دے رہی، ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں، 9 مئی واقعے پرجو لوگ گرفتار ہیں ان کی عام معافی نہیں چاہتا، اگر سزا دینی بھی ہے تو ہمارے خدشات کو مدنظر رکھا جائے، مائنس عمران خان کسی صورت ممکن نہیں ہے۔