لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان کو مقدمات کا فیصلہ ہونے تک گرفتارنہ کیا جائے، لیکن عمران خان حلف دیں کہ جب بھی عدالت بلائے گی تو وہ پیش ہوگا،
مریم نواز نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان کو مقدمات کا فیصلہ ہونے تک گرفتارنہ کیا جائے، لیکن عمران خان حلف دیں کہ جب بھی عدالت بلائے گی تو وہ پیش ہوگا، عمران خان کے وارنٹ پھرمعطل ہوگئے یہ سہولت صرف اس کوکیوں حاصل ہے؟عمران خان کے سہولتکاروں کی باقیات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے لوگوں کو لاؤ گے تو ٹکٹ ملے گا، کیا یہ مقبول جماعت ہے؟ ہم انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں، ہم نے سروے بھی کروائے ہوئے ہیں کہ ہمیں پتا چلا ہے ہماری پوزیشن بہت اچھی ہے، ہم اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔ الیکشن ہوں گے تو پتا چل جائے گا کون مقبول ہے۔
فیصلہ سامنے دیوار پر لکھا ہوا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوتے، سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کبھی آپ نے پیٹرول بم دیکھا؟ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمرن خان کے اپنے بچے لندن میں محفوظ مقامات پر بیٹھے ہوئے ہیں،
یاسمین راشد آڈیو میں کہہ رہی ہیں جواحتجاج میں شریک نہیں ہوگا اسے ٹکٹ نہیں دیں گے، کہہ رہے ہیں جو جتھے لائے گا اس کو ٹکٹ ملے گا، زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکو، عمران خان نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے،
کچے کے علاقے اور زمان پارک میں جو ہو رہا ہے،اس میں کیا فرق ہے؟ مریم نواز
عمران خان نے زمان پارک میں کلعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے، عمران خان کو عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن یہ پیش نہیں ہوتا، عمران خان نے زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے، یہ سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے، سوال پوچھتی ہوں کہ یہ تفریق کیوں ہے؟ یہ حکومت ایسی کوئی شرط نہیں مانے گی جس سے پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئے۔
اسٹیٹ عمران خان کو پکڑنا چاہے تو5منٹ سے زیادہ کا کام نہیں ہے، عمران خان کے ساتھ دہشتگردوں کی طرح ڈیل کیا جائے، میں حکومت کا حصہ نہیں، سوال پوچھ سکتی ہوں، میری ذمہ داری پارٹی کی ہے، میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔
انہوں ں نے کہا کہ عمران خان حلف دے کہ عدالت بلائے گی تو پیش ہوگا، لیکن عمران خان کوفی الحال گرفتار نہ کیا جائے بلکہ کیسز چلائے جائیں،جب مقدمات کا فیصلہ ہوجائے پھر گرفتار کیا جائے، آج پھر عمران خان کے وارنٹ معطل ہوگئے یہ عمران خان کوسہولت کیوں حاصل ہے؟ زلمے خلیل زاد کو کس نے حق دیا کہ پاکستان کے معاملات میں بولے؟
عمران خان کے دور میں جو بدترین سیاسی انتقام جاری تھا تب کیوں چپ تھے،کیا مہذب معاشروں میں قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے؟ عمران خان وہاں لابیوں کو پیسے دے کر تعلقات ٹھیک کررہا ہے، دیکھ لیں زلمے خلیل کا بیان آیا ہے، پاکستانیوں نے زلمے خلیل زاد کے بیان کا برا منایا ہے، عالمی میڈیا کو جھوٹ بول رہا کہ میری 18مارچ تک ضمانت ہوچکی ہے، یہ شخص اب امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے، کیا ٹیریان وائٹ کیس جھوٹا ہے؟ فارن فنڈنگ کیس جھوٹا ہے؟جاؤ کہہ دو ٹیریان میری بیٹی نہیں، میں نے فارن فنڈنگ نہیں لی۔