لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 جلسے کریں گے ،جلسوں کو شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لئے جلسوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ، عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 جلسے کریں گے۔
ذرائع نے کہا ہےعمران خان کا پہلا جلسہ 7 اور آخری15جولائی کو لاہور میں ہی ہوگا ،عمران خان خوشاب ، ساہیوال ، شیخوپورہ ،جنوبی پنجاب اضلاع میں بھی جلسے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھاعمران خان 7جولائی کوشیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں ، 8 جولائی کو پی پی 83 خوشاب اور پی پی 7 راولپنڈی میں اور 9 جولائی کو پی پی 125جھنگ اورپی پی 202 ساہیوال میں خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روزعمران خان پی پی 224 اور 228 لودھراں میں خطاب کریں گے جبکہ 11جولائی کوہی پی پی 272 اور 273 مظفر گڑھ میں ، 12جولائی کوپی پی 90 بھکر اور پی پی 282 لیہ میں عمران خان کا خطاب ہوگا۔
اسی طرح عمران خان13جولائی کو پی پی127جھنگ اور پی پی97فیصل آبادمیں ، 14جولائی کو پی پی217 ملتان اور پی پی 288 ڈی جی خان میں خطاب کریں گے۔
عمران خان15 جولائی کو لاہور کے 3 مقامات پر اختتامی جلسوں سے خطاب کریں گے ، جن میں لاہور میں پی پی 167، 168 اور 170 شامل ہیں۔