اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دو کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں گئیں۔
توشہ خانہ کیس میں نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے مقررکرنے کی ہدایت کردی گئی۔
عمران خان کی وڈیولنک کے ذریعےعدالتوں میں پیشی کاکیس اپریل کے دوسرے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نےعمران خان کو نا اہل کرکے ڈی سیٹ کردیا تھا۔ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی انتخاب سے روک دیا تھا۔
یاد رہےعمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی۔