اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے،آئین کی دھجیاں اڑا رہا اور خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے،
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے،آئین کی دھجیاں اڑا رہا اور خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے، کیا اس شخص کو افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنانے کی چھوت ہے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
اس کی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔
اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب کل جہلم جلسے میں دوں گا: عمران خان
آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟ مریم نواز نے کہا کہ اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اسکی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟
میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔