چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی واپس آؤ اور الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراؤں گا۔
عمران خان نے اپنے لانگ مارچ کے پانچویں دن کا گوجرانوالہ سے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں نوازشریف نہیں کہ پاکستان سے بھاگ جاؤں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،نوازشریف انتظار کر رہا ہے کہ اس کو طاقتور لوگوں سے این آر او مل جائے اور پھر وہ واپس آ جائے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر نوازشریف کا اسقبال کریں گے، نوازشریف کو ایئرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کرجائیں گے، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی، نوازشریف اورزرداری مل کرسازش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین گوجوانوالہ پہنچے، آج لانگ مارچ گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ سے شروع ہوکر گوندلانوالہ چوک تک جائے گا، جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کچھ دیر بعد چن دا قلعہ سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔